Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے نئے تعینات سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ ملاقات پیر کے روز راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور تزویراتی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ڈاکٹر راجح طامی البقمی کو سفیر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ یہ تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری پر استوار ہیں۔
    یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے حرمین شریفین، یعنی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ، کی سلامتی کو ’’انتہائی اہم‘‘ اور ’’ناقابلِ سمجھوتہ‘‘ سمجھتا ہے۔
    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اتوار کے روز انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کو نہایت اہمیت دیتا ہے، جبکہ دونوں مقدس شہروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
    انہوں نے کہا، ’’اس مقصد کے لیے جس نوعیت کی معاونت درکار ہے، وہ فراہم کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی فراہم کی جاتی رہے گی۔‘‘

    Related Posts

    خطے کے مسائل کا فوجی نہیں سفارتی حل ضروری، عباس عراقچی،روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا: سرگئی لاوروف

    مشرق وسطیٰ جنگ کچھ ہی گھنٹوں کی دوری پر: ایک اور امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یوایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہنچ گیا

    مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب فوج بھیجنے پر ووٹنگ ملتوی

    مقبول خبریں

    خطے کے مسائل کا فوجی نہیں سفارتی حل ضروری، عباس عراقچی،روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا: سرگئی لاوروف

    مشرق وسطیٰ جنگ کچھ ہی گھنٹوں کی دوری پر: ایک اور امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یوایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہنچ گیا

    مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب فوج بھیجنے پر ووٹنگ ملتوی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ورلڈ فٹنس کپ 2026: پاکستانی باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.