سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)
ھیلپنگ ھینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمینٹ (HHRD) کی جانب سے ہالار میمن جنرل ہسپتال سکھر میں امراض چشم کے مریضوں کے لیے دو روزہ مفت آئی کیمپ لگایا گیا۔ اس آئی کیمپ کا باضابطہ افتتاح کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے کیا۔اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سکھر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، پروگرام مینیجر ہیلتھ پروگرام HHRD پاکستان ڈاکٹر احمد مجتبیٰ، ایریا مینیجر اپر سندھ حارث مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر الخدمت سندھ ریجن مامون الرشید باجوہ، یو سی چیئرمین عارف نور میمن، یو ڈی او کے ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مہمانان کو HHRD کی جانب سے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا دورہ بھی کرایا گیا۔کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے HHRD کی اس قابلِ تحسین کاوش کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت کا بہترین مظہر قرار دیا۔ دو روزہ کیمپ کے دوران سفید موتیا (Cataract) کے مریضوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مفت آپریشنز کیے گئے، جبکہ مریضوں کی ابتدائی چیکنگ، اسکریننگ اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

