کراچی: ملک میں جاری شدید سیاسی، آئینی اور انتظامی بحران کے پیش نظر آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منگل کے روز کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور نامور قانون دان علی احمد کرد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی آئینی و سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا میں منتخب صوبائی حکومت کی برطرفی، وزیر اعلیٰ کی گرفتاری، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ اور ایمرجنسی کے نفاذ کے متنازعہ معاملات پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جس کے بعد وکلا برادری کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ملک بھر کے سینیئر قانون دان اور بار کونسلز کے رہنما شریک ہوں گےاس ہنگامی اجلاس میں ملک کے چوٹی کے آئینی ماہرین اور وکلا رہنما شرکت کر رہے ہیں، جن میں درج ذیل اہم شخصیات کے نام نمایاں ہیں:حامد خان (سابق صدر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن)منیر اے ملک (سابق صدر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن)عابد زبیری (سابق صدر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن)بیرسٹر صلاح الدین (نمائندہ پاکستان بار کونسل)اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، کراچی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان بار کونسلز کے نمائندوں کو بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وکلا برادری کے اس اجلاس کو موجودہ ملکی تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج: آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں طلب

