لاہور: عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس کے تحت رواں سال پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس سے سعودی عرب جانے والے 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین مقررہ وقت گزرنے کے باوجود تاحال وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں زائرین کی عدم واپسی نے سیکیورٹی اور امیگریشن اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، اور اس بات کے شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اس کے پیچھے منظم انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک سرگرم ہے۔ متعلقہ اداروں کی طرف سے اس سنگین معاملے پر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف؛ 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین تاحال واپس نہ پہنچ سکے

