Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.21 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق، اس معاہدے کے تحت آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.21 ارب ڈالر کی مالیاتی قسط حاصل ہو گی۔آئی ایم ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے چوتھے جائزے اور موسمیاتی تحفظ کے فنڈ (RSF) کے تیسرے جائزے کے مذاکرات کی مکمل کامیابی کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آرٹیکل فور کے تحت بھی سالانہ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ کلائیمٹ فنانسنگ پروگرام (RSF) کے تحت پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جب کہ ای ایف ایف کے تحت باقی رقم جاری کی جائے گی۔عالمی مالیاتی ادارے نے مشکل بیرونی اور جیو پولیٹیکل حالات کے باوجود پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحاتی عمل کی تعریف کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق روان مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے 3.6 فیصد کی مقابلے میں بہتر ہے۔ اس کے علاوہ، مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اور یہ اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کے مطابق نیچے آ رہی ہے، جب کہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق حکومتِ پاکستان نے تیل کے بحران کو مؤثر انداز میں سنبھالا ہے اور تعلیمی و صحتی شعبوں کی بہتری کے لیے بجٹ میں اضافے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے؛ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے مالی نقصانات کم کیے جا رہے ہیں اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو قابو میں لایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی نجکاری کے پروگرام کو بھی رفتار دی جا رہی ہے۔

    Related Posts

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    مقبول خبریں

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    شوہر کی زیادتیوں سے تنگ 2 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

    م اور ذیابیطس کے لیے اکسیر: انار کی افادیت پر سائنسی و تحقیقی انکشافات

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.