اسلام آباد / راولپنڈی:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عالمی امن کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام، تنازعہ جموں و کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے خطرات پر بھی اہم گفتگو کی۔

