فیصل آباد: اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے وومن انڈر 19 سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش وومن انڈر 19 نے پاکستان وومن انڈر 19 کو 13 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سادیہ اختر 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں اور ناقابلِ شکست لوٹیں۔140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان وومن انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹرز کے درمیان اچھا آغاز فراہم ہوا، تاہم آخری اوورز میں مطلوبہ رن ریٹ برقرار نہ رہنے کی وجہ سے ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔بنگلہ دیش کی طرف سے فرجانہ یاسمین مدھا نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشیتا اختر نے 28 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ شاندار بالنگ کی کارکردگی پر فرجانہ یاسمین مدھا کو میچ کی بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) قرار دیا گیا۔
سہ ملکی ٹی 20 سیریز: بنگلہ دیش وومن انڈر 19 نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

