ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے خواتین ٹیم کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز خواتین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہرارے کے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 106 رنز بنا سکی زمبابوے کی جانب سے بیلووڈ بیزا 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ چیپو موگیری اور کیلیس ندلووو نے 25، 25 رنز کی اننگز کھیلیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں جاہزارا کلیکسٹن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ایفی فلیچر اور سٹیفنی ٹیلر نے بھی 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔107 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے محض 9.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیااوپنر ایبونی براتھویٹ نے زمبابوین بولرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے صرف 23 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ریلیانا گریمونڈ نے 16 گیندوں پر 23 رنز (2 چھکے، 2 چوکے کی مددسے بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے کودزائی چگورا اور کرسٹین موتاسا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم کی زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز میں 0-2 کی برتری

