Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرگودھا: ہینڈل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام عالمی اولڈر پرسنز ڈے پر سیمینار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے):

    عالمی اولڈر پرسنز ڈے کے موقع پر ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام بزرگ شہریوں کے حقوق، عزت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز احمد دیو (صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب) نے کی، جبکہ عمران عباس چدھڑ (ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا) مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈاکٹر ارشد شاہد، شازیہ بنگش، صغرا عالم اور ڈاکٹر رضیہ سلطانہ مہمانانِ اعزاز میں شامل تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز احمد دیو نے کہا کہ "بزرگ شہری ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور تجربے کا خزانہ ہیں، ان کے حقوق، عزت اور تحفظ کا خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔”

    ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بزرگ ہماری خاندانی اور معاشرتی اقدار کے امین ہیں، نئی نسل کو ان کے احترام اور خدمت کا درس دینا انتہائی ضروری ہے۔”

    دیگر مقررین ڈاکٹر ارشد شاہد، شازیہ نورین، صغرا عالم، ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور ساحل راج نے بزرگ شہریوں کے لیے صحت، سماجی تحفظ، تفریح اور باوقار زندگی کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ملک آفتاب احمد اعوان (چیئرمین ہینڈل فاؤنڈیشن) نے کہا کہ "فاؤنڈیشن بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ سئنیرز کلب کا مقصد بزرگوں کو ایک باوقار، صحت مند اور فعال سماجی ماحول فراہم کرنا ہے۔”

    تقریب کا آغاز حافظ حمزہ کی تلاوتِ قرآنِ پاک اور آسیہ مقبول کی نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ نامور علمی شخصیت عرفان اکبر چوہدری نے کمپیئرنگ کے فرائض بطریق احسن انجام دیے۔

    Related Posts

    غزہ کے تباہ حال مکین کھلے آسمان تلے: اینجلینا جولی نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کر کے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑ دیا

    امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    محکمہ پولیس کی تاریخ کا انوکھا فراڈ: جعلی تقرر نامے پر 32 سال تک ASI سے ایس پی کے عہدے پر نوکری کرنے والا افسر بے نقاب،

    مقبول خبریں

    غزہ کے تباہ حال مکین کھلے آسمان تلے: اینجلینا جولی نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کر کے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑ دیا

    امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    محکمہ پولیس کی تاریخ کا انوکھا فراڈ: جعلی تقرر نامے پر 32 سال تک ASI سے ایس پی کے عہدے پر نوکری کرنے والا افسر بے نقاب،

    ستھرا پنجاب پروگرام’ اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس

    مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.