Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ کا دورہ: سابق ایم این اے بشیر محمود ورک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور مخلص رہنما، سابق ایم این اے مرحوم بشیر محمود ورک کی رہائش گاہ کا خصوصی دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/mns.mp4

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم کی اہلیہ، صاحبزادے راشد بشیر ورک، بیٹیوں اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم بشیر محمود ورک کی ملک، قوم اور پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بشیر محمود ورک کے انتقال سے پارٹی قائد محمد نواز شریف ایک مخلص ساتھی اور وہ خود ایک مشفق بزرگ کی شفقت سے محروم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہر اچھے برے وقت میں ن لیگ سے اپنی وفا نبھائی اور ان کے سیاسی پائے استوار میں کبھی لغزش نہیں آئی، گوجرانوالہ کے عوام اور کارکنان کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بشیر محمود ورک کے صاحبزادے راشد بشیر ورک اپنے والد کی روشن سیاسی وراثت کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ مرحوم کے اہل خانہ اور راشد ورک نے مشکل وقت میں ڈھارس بندھانے پر وزیراعلیٰ اور قائدِ نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
    گوجرانوالہ آمد کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رہائش گاہ پر موجود ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی۔ وہ خود چل کر ہر کارکن کی نشست تک گئیں، ان کی خیریت دریافت کی اور علاقے کے سیاسی امور، ترقیاتی تجاویز اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا

    Related Posts

    "پنجاب میں بلدیاتی دنگل کی تاریخ آگئی” : شیڈول کا مسودہ چیف سیکریٹری کو ارسال

    لاہور میں سموگ الرٹ: اے کیو آئی 236 تک پہنچ گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہنگامی کریک ڈاؤن

    دہری شہریت رکھنےوالے سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں ڈیکلریشن جمع کرانیکی ہدایت

    مقبول خبریں

    "پنجاب میں بلدیاتی دنگل کی تاریخ آگئی” : شیڈول کا مسودہ چیف سیکریٹری کو ارسال

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ کا دورہ: سابق ایم این اے بشیر محمود ورک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    لاہور میں سموگ الرٹ: اے کیو آئی 236 تک پہنچ گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہنگامی کریک ڈاؤن

    دہری شہریت رکھنےوالے سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں ڈیکلریشن جمع کرانیکی ہدایت

    9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کور کمانڈرزکانفرنس

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.