Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہندو انتہا پسند حکومت نے چھ سو سال پرانی شاہی مسجد کا مینار گرادیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں سڑک کی توسیع کے منصوبے کے دوران شاہی مسجد کے ایک حصے کو ہٹاتے ہوئے مینار گرگیا۔ واقعے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم حکام کے مطابق کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، جب کہ مقامی مسلم برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
    ھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں چتری چوک کے قریب تاریخی شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک کی توسیع کے منصوبے کے تحت ہٹانے کے دوران مینار گرگیا۔
    بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مسجد سڑک کی توسیع کے منصوبے کی زد میں آنے والی تعمیرات میں شامل ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے ایک حصے کو ہٹانے کا کام سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کے مطابق کارروائی باہمی تعاون اور پُرامن انداز میں جاری ہے۔

    Shahi Masque, Ujjain, Madhya Pradesh.

    A section of the Shahi Masjid minaret fell during removal work on Thursday and hit the roof, damaging the roof and other parts of the mosque.

    No one was injured. Administration has started repairs. The cut is for road widening ahead of… pic.twitter.com/wcluvZ9PDB

    — Muslim IT Cell (@Muslim_ITCell) October 1, 2026


    حکام کے مطابق کانتھل چوراہے سے گوپال مندر تک تقریباً 900 میٹر سڑک کو 15 میٹر تک چوڑا کیا جا رہا ہے، جس کے لیے مذہبی مقامات سمیت 272 تعمیرات متاثر ہونے کا امکان ہے۔واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرین کی مدد سے مسجد کا مینار گرایا جا رہا ہے، جو مسجد کے گنبد سے ٹکراتا ہوا عمارت کے اندرونی حصے میں جا گرا۔
    بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق مینار ہٹانے کے دوران مشین کا بیلٹ ٹوٹ گیا، جس کے باعث مینار کا ایک حصہ نیچے آگرا اور دو منزلہ عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا۔
    مسجد کے حوالے سے مقامی مسلم نمائندے شہر قاضی خلیق الرحمٰن نے بتایا کہ مسجد میں پانچوں وقت نماز بدستور ادا کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق مسجد تقریباً 100 سال پرانی ہے۔
    دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے جس حصے کو ہٹایا گیا، وہاں نچلی منزل پر دکانیں بھی موجود ہیں اور سڑک کے منصوبے کے تحت متاثر ہونے والے حصوں سے متعلق پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے تھے۔
    اجین کے کلکٹر روشن کمار سنگھ نے کہا کہ سڑک کی توسیع کے دوران مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔ انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن یا جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی تنبیہ کی ہے۔
    ادھر واقعے پر مقامی مسلم برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
    خیال رہے کہ اجین میں سڑک کی توسیع کا یہ منصوبہ 2028 کے سنگھستھ کمبھ میلے کے دوران زائرین کی آمدورفت بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے منصوبے کے لیے تقریباً 9.8 کروڑ بھارتی روپے مختص کیے ہیں۔

    Related Posts

    روہت شرما کی نئی اننگز، اب ٹی وی اسکرین پر!!!

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔۔ زہر کے دو ٹیکوں کے باوجود قتل کی مجرم زندہ

    بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر، 29 ستمبر کو کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج

    مقبول خبریں

    روہت شرما کی نئی اننگز، اب ٹی وی اسکرین پر!!!

    ہندو انتہا پسند حکومت نے چھ سو سال پرانی شاہی مسجد کا مینار گرادیا

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔۔ زہر کے دو ٹیکوں کے باوجود قتل کی مجرم زندہ

    بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر، 29 ستمبر کو کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، ادارہ شماریات

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.