Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کا تاریخی قدم: کرسچن میرج بل 2026 منظور، شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے مسیحی برادری کے ازدواجی قوانین میں اصلاحات لاتے ہوئے متفقہ طور پر ’کرسچن میرج بل 2026‘ کی منظوری دے دی ہے۔
    قائمہ کمیٹی کا یہ اہم اجلاس راحیلہ خادم حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بل کے محرک فیلبوس کرسٹوفر نے مسودہ پیش کیا۔ اجلاس کے دوران طویل مشاورت کے بعد اس بل کی متفقہ منظوری دی گئی، جس کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
    مجوزہ قانون سازی کے تحت برطانوی دورِ حکومت کے 154 سال پرانے ’کرسچن میرج ایکٹ 1872‘ کو منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
    بل کے تحت مسیحی برادری میں شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی دونوں کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ فیلبوس کرسٹوفر نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ قانون کے تحت لڑکے کی عمر 16 اور لڑکی کی عمر 13 سال مقرر تھی، جسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جا رہا ہے۔
    مجوزہ قانون کے مطابق شادی کے دونوں فریقین کا مسیحی مذہب سے تعلق رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس کا بنیادی مقصد آزادانہ رضامندی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
    نکاح کی رجسٹریشن: موجودہ قانون میں مسیحی شادیوں کی یونین کونسل یا نادرا میں باقاعدہ رجسٹریشن کا کوئی موثر نظام نہیں تھا، تاہم نئے بل کے تحت یونین کونسل اور نادرا میں نکاح کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
    حکومتِ پنجاب سے رجسٹرڈ گرجا گھروں کے مذہبی تعلیم یافتہ پادریوں یا حکومت کی طرف سے مقرر کردہ میرج رجسٹرارز کو مسیحی طریقہ کار کے مطابق شادی کرانے کا مجاز بنایا جائے گا۔
    بل کے تحت شادی کے لیے تحریری نوٹس اور اعلانِ نکاح کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جبکہ تقریب کے لیے دن یا وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ تقریب کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں انجام پائے گی، اور تمام شادیوں کا ریکارڈ باقاعدہ رجسٹرز اور فارمز کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا۔
    بل کے محرک فیلبوس کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کا بنیادی مقصد پرانے قانونی فریم ورک کو یکجا، جدید اور شفاف بنانا ہے تاکہ مسیحی ازدواجی معاملات میں مکمل قانونی وضاحت یقینی بنائی جا سکے۔

    Related Posts

    چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تازہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

    قومی کرکٹر محمد رضوان کوNCCIAکا دوسرا نوٹس، پیشی کاحکم

    مقبول خبریں

    پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کا تاریخی قدم: کرسچن میرج بل 2026 منظور، شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال

    چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تازہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

    قومی کرکٹر محمد رضوان کوNCCIAکا دوسرا نوٹس، پیشی کاحکم

    کیا مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ سے باہر ہو جائے گا؟ 11 ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کی وجہ سے ہنگامہ برپا

    بلاگ

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.