تہران :ایران نے کہا ہے کہ اسے جنگ بندی بحال کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی تازہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول ہوگیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ کو امریکی جواب سے آگاہ کردیا، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ اسے امریکا کی جانب سے جنگ بندی بحال کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی تازہ تجویز کا جواب موصول ہوگیا ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ کو امریکی جواب موصول ہونے سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے امریکی جواب کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران نے گزشتہ ہفتے امریکا کے ساتھ جنگ بندی بحال کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی تھی، جس کے تحت واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکا بندی ختم کرے گا اور تہران سات روز کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا۔
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تازہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

