Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صحافی عظیم سیال کے مبینہ اغوا کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ، فوری بازیابی کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)

    ضلع گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور صحافی عظیم سیال کے مبینہ اغوا اور تاحال بازیابی نہ ہونے کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    احتجاجی مظاہرے کی قیادت سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکریٹری کامران شیخ، خازن شہزاد تابانی، سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبھن، جنرل سیکریٹری احقر رضوی، خازن کاشف پھلپوٹو اور سندھ وومین جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر سمیت دیگر صحافی رہنماؤں نے کی۔ مظاہرے میں شریک صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور عظیم سیال کی فوری، محفوظ اور بلا تاخیر بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے جہاں شہری چوری، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صحافی بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران محفوظ نہ رہیں تو یہ آزادیٔ اظہار اور صحافتی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ عظیم سیال کی بازیابی میں تاخیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    صحافتی رہنماؤں نے آئی جی سندھ، وزیرِ داخلہ سندھ اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ عظیم سیال کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر عظیم سیال کو جلد باحفاظت آزاد نہ کرایا گیا تو سکھر یونین آف جرنلسٹس، پریس کلبوں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے احتجاجی تحریک کا دائرہ کار پورے صوبے میں وسیع کرے گی۔

    مظاہرے میں وکلاء رہنما سندر چاچڑ، سینئر صحافی سلیم سہتو، ممتاز بخاری، شاہد علی، یاسر فاروقی، اسحاق کھوسو، شاہد چنہ، بلاول بھٹی، بابر کھوکھر، عبدالغفور شیخ، وقاص آرائیں، جمیل مغل، مجاہد بوزدار، عثمان گھنیو، مجید نواز مغل، جاوید گھنیو، سید جواد شاہ، رضوان لودھی، مشتاق منگریو، عقیل قریشی، فضل الرحمان، اورنگزیب ماکو، دیدار انڑ، اے ڈی گھنیو اور علی ڈنو شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    Related Posts

    عوام کے لیے راحت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    عمرکوٹ: MPA نوابزادہ تیمور خان ٹالپر کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: ڈاکٹر قادر مگسی

    مقبول خبریں

    عوام کے لیے راحت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    ماموں کانجن: اغوا اور بلیک میلنگ کے ذریعے اراضی کی جعلی منتقلی، دھوکے باز گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ظلم کی انتہا: الٹراساؤنڈ میں بیٹی کی خبر ملنے پر خاتون پر تشدد، شوہر سمیت اہل خانہ پر مقدمہ

    صوابی چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل: محمد اسرار بلا مقابلہ صدر منتخب

    پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: سید قاسم علی شاہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، ذرائع

    بلاگ

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.