میاں چنوں: بچوں کے کھیل کے دوران گھر میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا
میاں چنوں (بینقاب نیوز، رپورٹر عاصم کمال)
میاں چنوں کے علاقے 148/15 ایل میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوراً موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کی اور آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بچوں کے کھیل کے دوران لگی، جس کے باعث گھر میں موجود تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
جھلسنے والوں میں 3 سالہ شگفتہ، 3 سالہ منصاء اور 33 سالہ ارشاد بی بی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تمام متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔


