-
راجڑ سندرال روڈ خوشاب پر فائرنگ کا واقعہ، ریسکیو 1122 نے 9 افراد کو DHQ ہسپتال منتقل کر دیا
-
خوشاب (خصوصی رپورٹ)
-
راجڑ سندرال روڈ پر گوشت کے اسٹال کے تنازع پر مخالف فریق کی جانب سے دندناتے ہوئے فائرنگ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب، علی حسین کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن سے 3 ایمبولینسز بلا تاخیر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام 9 متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے DHQ ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 42 سالہ نعیم شاہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 40 سالہ محمد شہباز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
زخمیوں کی تفصیل
-
18 سالہ محمد سجاول
-
21 سالہ محمد رحمان
-
42 سالہ گل زمان
-
58 سالہ محمد احسان
-
24 سالہ محمد نعمان
-
55 سالہ عبدالرحمان
-
60 سالہ رضیہ بی بی
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
-


