کوروگی اسپورٹس پارک میں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بھارت اور افغانستان کے درمیان شدید بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ (واش آئوٹ) کر دیا گیا جاپان میں طوفانی بارش اور خراب موسم کے باعث میدان کھیل کے قابل نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہو پایا۔ایشین گیمز کے قواعد و ضوابط کے تحت، اگر ناک آٹ مرحلے کا کوئی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جائے تو آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بہتر سیڈنگ (Seeding) رکھنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پیش قدمی کرتی ہے۔دفاعی چیمپئن بھارت (عالمی نمبر 1 ٹی 20 ٹیم) بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔بھارت بدھ کے روز سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ کے فاتح کے خلاف میدان میں اترے گا۔

