واشنگٹن / سنگاپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے حل اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یعنی 1.74 فیصد اضافے کے بعد 106.14 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی 1.14 ڈالر یعنی 1.23 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 93.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

