-
کوٹ رب نواز کے قریب نکاح کی تقریب سے واپسی پر کوسٹر کار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی
-
ملتان (ملک جابر عباس سے) ملتان میں وہاڑی روڈ پر کوٹ رب نواز کے قریب تیز رفتار کوسٹر ایک کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 25 افراد متاثر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر ملتان سے میلسی جا رہی تھی۔ گاڑی میں سوار افراد ملتان میں نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز، 2 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 1 فائر وہیکل پر مشتمل 7 ریسکیو وہیکلز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 21 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
-
ملتان: وہاڑی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 4 افراد شدید زخمی، 21 کو موقع پر طبی امداد

