اتوار کو بہاولپورکے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
حلقہ این اے 168 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ 79306 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

