Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امارات کو بڑا سفارتی دھچکا: سوڈان کا ‘پورٹ ابو امامہ’ منصوبہ چین کے سپرد کرنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بحرِ احمر پر بڑا معرکہ: سوڈان نے یو اے ای کے بجائے چین کے ساتھ پیشرفت کا اعلان کر دیا

    ابوظہبی کے ہاتھ خالی: سوڈان کی حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ترین بندرگاہ اب چین کے تعاون سے تعمیر ہوگی

    پسرور (محمد اشفاق / بے نقاب نیوز)

     سوڈان نے بالآخر اپنی خانہ جنگی کے خاتمے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی سمت پہلا بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ وہ حکمت عملی کے لحاظ سے انتہائی اہم بندرگاہ—جس کے لیے امارات نے سوڈان میں پراکسی چھیڑ رکھی تھی—اب یو اے ای کو ملنے کے بجائے چین کے حصے میں آ گئی ہے، اور ابوظہبی بھاری اخراجات کے باوجود خالی ہاتھ رہ گیا ہے۔

    سوڈان کے سرکاری ٹی وی چینل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق:

    "یہ سوڈان کی جانب سے محمد بن زاید کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، جو گزشتہ 4 سال سے مشرقی سوڈان میں نئے بندرگاہی منصوبے ‘پورٹ ابو امامہ’ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن آج سوڈان نے چین کے تعاون سے اس نئے بندرگاہی منصوبے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج کا پیغام واضح ہے کہ کنٹینر تجارت کا رخ متحدہ عرب امارات سے منتقل کر کے سوڈان اور دیگر افریقی ممالک کی جانب موڑا جائے گا۔”

    ‘ابو امامہ’ افریقہ کا گیٹ وے اور بحرِ احمر کی تجارت میں کلیدی حیثیت رکھنے والی بندرگاہ ہے، کیونکہ افریقہ میں بحرِ احمر کے ساحل پر مشرقِ وسطیٰ کے بالمقابل صرف تین اہم ممالک واقع ہیں: صومالیہ، سوڈان اور مصر۔

    مصر کا مشرقِ وسطیٰ سے تعلق اور سیاسی حیثیت مختلف نوعیت کی ہے، جبکہ صومالیہ کے اندرونی حالات کے باعث وہاں فی الوقت ایسی بڑی بین الاقوامی سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں صرف سوڈان ہی بچتا تھا جس کی بندرگاہ پر قبضہ کر کے سوڈان سمیت پورے افریقہ کی تجارتی راہداری کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا—اور محمد بن زاید کی بھی یہی خواہش تھی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب پہلے دن سے اس منصوبے پر امارات کا یکطرفہ تسلط نہیں چاہتا تھا۔ جب سعودی عرب نے دیکھا کہ یو اے ای خطے کی تجارت پر حاوی ہو جائے گا، تو اس نے اس بندرگاہ کا کنٹرول اور ڈویلپمنٹ چین کے حوالے کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے محمد بن زاید کو بڑی سفارتی و معاشی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    Related Posts

    دوسرا ا ون ڈے،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

    دیر بالا: تھانہ براول کے قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

    عمرکوٹ: مغوی صحافی عظیم سیال کی بازیابی کے لیے کنری میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    مقبول خبریں

    دوسرا ا ون ڈے،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے ہرا دیا

    امارات کو بڑا سفارتی دھچکا: سوڈان کا ‘پورٹ ابو امامہ’ منصوبہ چین کے سپرد کرنے کا فیصلہ

    دیر بالا: تھانہ براول کے قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

    بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کے لیے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

    پاک بحریہ کا بڑا اقدام: نئی آبدوز ’پی این ایس ہنگور‘ سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    بلاگ

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.