Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حوثی حملے: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی دفاعی اجلاس طلب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک+ریاض :سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ایک ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کریں گے، جس میں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایران نے حوثیوں کی حالیہ پیش قدمی سے خود کو الگ رکھنے کی کوشش کی ہے۔
    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں نے یمن کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت کے خلاف حملے کیے ہیں اور سعودی عرب پر بھی بارہا میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے باعث دنیا کے سب سے بڑے توانائی برآمد کنندہ ملک سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

    یہ صورتحال فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں سے شروع ہونے والی وسیع تر مشرق وسطیٰ کی جنگ کا حصہ ہے۔
    سعودی، پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ملاقات کی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں مکہ اور دیگر شہری مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی گئی اور سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی توثیق کی گئی۔

    #نيويورك | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan يعقد اجتماعاً مع معالي نائب رئيس الوزراء وزير خارجية جمهورية باكستان الإسلامية السيد محمد إسحاق دار، ومعالي وزير خارجية الجمهورية التركية السيد هاكان فيدان، وذلك في إطار اتفاقية مكة للدفاع المشترك.… pic.twitter.com/FqSWVfY17z

    — وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) September 25, 2026


    بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے تینوں ممالک کے مسلح افواج کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلانے کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت کسی ایک فریق پر حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
    یہ اعلان ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے جمعرات کو ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں حوثیوں سے ایران کو الگ رکھنے کی کوشش کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا۔
    صدر پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ایک روز بعد فاکس نیوز کے پروگرام ’سپیشل رپورٹ ود بریٹ بائر‘ میں کہا کہ ’حوثی اپنے اقدامات کے خود ذمہ دار ہیں۔‘صدر پزشکیان کا انٹرویو اور خطاب ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی میں وقفہ آیا ہے اور نیویارک میں دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی کوشش بھی مختصر طور پر ہوئی جبکہ قطر نے متحارب فریقوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا۔

    Related Posts

    ایک ہی رنگ کے سوٹ اور ٹائی، صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ڈریسنگ میں کیا سفارتی پیغام ہے؟

    ایران کا بڑا اعلان: این پی ٹی کے تحت 60 فیصد افزودہ یورینیم چھوڑنے پر آمادہ ہیں،صدر مسعود پزشکیان

    ”اسلام آباد مفاہمت “ کی طرف واپس آئیں ، چینی صدر شی جن پنگ کا امریکا اور ایران پر زور

    مقبول خبریں

    ایک ہی رنگ کے سوٹ اور ٹائی، صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ڈریسنگ میں کیا سفارتی پیغام ہے؟

    حوثی حملے: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی دفاعی اجلاس طلب

    ایران کا بڑا اعلان: این پی ٹی کے تحت 60 فیصد افزودہ یورینیم چھوڑنے پر آمادہ ہیں،صدر مسعود پزشکیان

    ”اسلام آباد مفاہمت “ کی طرف واپس آئیں ، چینی صدر شی جن پنگ کا امریکا اور ایران پر زور

    امریکا ”اسلام آباد مفاہمت“ کی شرائط پوری کرے آبنائے ہرمز 7 دنوں میں کھول دینگے، عباس عراقچی

    بلاگ

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.