Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر نے جوہرآباد جنرل بس اسٹینڈ میں قائم وزیرِ اعلیٰ پنجاب الیکٹرک گرین بسز ٹرمینل کا دورہ کیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )

    ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآباد جنرل بس اسٹینڈ میں قائم وزیرِ اعلیٰ پنجاب الیکٹرک گرین بسز ٹرمینل کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات، بسز کے چارجنگ پوائنٹس، مسافروں کو سفری ٹوکن کے اجراء کے طریقہ کار اور دیگر انتظامات و ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر، گرین الیکٹرک بسز ٹرمینل کے منیجرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر اور ٹرمینل منیجرز نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ٹرمینل کے انتظامی امور، بسز کی آپریشنل صورتحال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ گرین الیکٹرک بسز کے ذریعے ضلع خوشاب کے شہریوں کو مفت، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرمینل کی بہتری اور مسافروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ٹرمینل کے چاروں اطراف پختہ دیوار کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ گرین الیکٹرک بسز ٹرمینل کی بہتری، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات سے متعلق ترقیاتی و انتظامی امور پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سرگودھا روڈ، خیرپور اور ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور بیوٹیفکیشن پلان کے تحت دریائے جہلم کے قریب گرین بیلٹ اور پارک کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے مجوزہ گرین بیلٹ اور پارک کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم کے قریب گرین بیلٹ اور پارک کے قیام کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، ماحول کو بہتر بنانا اور شہریوں کو صحت مند و معیاری سیروتفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع کونسل بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    لائن سپرنٹنڈنٹ پرحسینی روڈ کے صارفین نے مبینہ من مانے رویے پر سوالات اٹھا دیے، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    نئی دہلی، ہندو انتہا پسندوں نےمدینہ مسجد کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کردیا

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.