Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کسی بھی قوم کی پہچان اور شناخت اس کی زبان، ثقافت، روایات اور اقدار سے ہوتی ہے،فرح عظیم شاہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

     بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی  فرح عظیم شاہ نے 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی پہچان اور شناخت اس کی زبان، ثقافت، روایات اور اقدار سے ہوتی ہے۔ پشتون ثقافت دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور یہ ایک قدیم، شاندار اور روایات سے مالا مال ثقافت ہے۔ پشتون قوم نے صدیوں سے اپنی تہذیب، ثقافت، زبان، روایات اور اقدار کو زندہ رکھا ہےپشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، جرأت، وفاداری، سخاوت اور بزرگوں کے احترام جیسی اعلیٰ انسانی اقدار نمایاں حیثیت رکھتی ہیں، جو پشتون معاشرے کی خوبصورتی اور پہچان ہیں میڈم فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے منانے کا مقصد صرف اپنی ثقافت کا جشن منانا نہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ، زبان، روایات اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا بھی ہےموجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی جڑوں سے بھی مضبوطی سے جڑی رہےانہوں نے کہا کہ زبان کسی بھی قوم کے تشخص کا بنیادی ستون ہوتی ہے، اس لیے پشتو زبان کے فروغ، تحفظ اور ترویج کے لیے اجتماعی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری ثقافتی روایات اور ادبی ورثہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں محفوظ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، جہاں تمام اقوام ایک دوسرے کے ثقافتی ورثے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے، رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہیں۔ صوبے کی ثقافتی رنگا رنگی ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے  پشتون ثقافت نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ پشتون عوام نے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و روایات سے جوڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پشتون قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اپنی شاندار تاریخ، ثقافت اور روایات پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ امن، بھائی چارے، اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کا پیغام بھی دیتا ہے۔۔۔۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پشتون قوم سمیت ملک کی تمام اقوام کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور پاکستان کو مزید مضبوط و مستحکم بنائے۔

    Related Posts

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    لائن سپرنٹنڈنٹ پرحسینی روڈ کے صارفین نے مبینہ من مانے رویے پر سوالات اٹھا دیے، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    نئی دہلی، ہندو انتہا پسندوں نےمدینہ مسجد کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کردیا

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.