گھر کی صفائی میں سب سے زیادہ توجہ فرش پر دی جاتی ہے، لیکن بار بار پوچھا لگانے اور مہنگے کلینرز استعمال کرنے کے باوجود فرش کی چمک مانند پڑ جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ گرد و غبار، داغ دھبے اور صابن کے نشانات فرش کی قدرتی چمک کو ختم کر دیتے ہیں۔ تاہم، ایک آسان اور گھریلو طریقہ ایسا ہے جسے اگر ہفتے میں صرف ایک بار اپنایا جائے تو فرش نہ صرف شیشے کی طرح چمک اٹھے گا بلکہ جراثیم سے بھی پاک ہو جائے گا۔
فرش کو چمکانے کے لیے آپ کو کسی مہنگے کیمیکل کی ضرورت نہیں، بلکہ کچن میں موجود چند عام اشیاء ہی کافی ہیں:
-
-
:ایک بالٹی میں گرم یا نیم گرم پانی لیں۔
-
سفید سرکہ: ایک سے دو کپ سفید سرکہ (Vinegar) شامل کریں۔ سرکہ داغ دھبوں اور ضدی نشانات کو ختم کرنے میں انتہائی کارآمد ہے۔
-
ڈش واشنگ لیکویڈ: چند قطرے برتن دھونے والے لیکویڈ کے ملا لیں۔
-
بیکنگ سوڈا (اختیاری): اگر فرش پر ضدی داغ ہوں تو ایک چمچ بیکنگ سوڈا ملا لیں۔
-
خوشبو کے لیے: چند قطرے لیموں کا رس یا کافور/لیوینڈر آئل ڈال دیں تاکہ گھر میں تازگی کا احساس رہے۔
استعمال کا طریقہ:
-
سب سے پہلے فرش سے اچھی طرح جھاڑو لگا کر دھول مٹی صاف کر لیں۔
-
تیار کردہ محلول میں موپ (Pochha) کو ڈبو کر اچھی طرح نچوڑ لیں تاکہ فرش پر زیادہ پانی جمع نہ ہو۔
-
پورے گھر میں ترتیب کے ساتھ پوچھا لگائیں۔
-
پوچھا لگانے کے بعد فرش کو پنکھا چلا کر خود بخود سوکھنے دیں۔
سرکہ اور بیکنگ سوڈا کا یہ امتزاج فرش پر جمے ضدی چربی اور مٹی کے ذرات کو کاٹ دیتا ہے، جس سے ٹائلز اور ماربل کی قدرتی چمک بحال ہو جاتی ہے اور فرش آئینے کی طرح شفاف نظر آنے لگتا ہے۔ ہفتے میں صرف ایک بار کا یہ عمل آپ کے گھر کی خوبصورتی کو دوگنا کر دے گا۔

