Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ٹی آئی مارچ کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کوئی حکم ماننے کی پابند نہیں، آئی جی آفس سے مراسلہ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے پیش نظر خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کے تمام پولیس یونٹس، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور، ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔
    آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے دفتر سے 18 ستمبر کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کو اسلام آباد کی جانب جانے والے کسی مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت فراہم کرنے کے لیے کسی کے حکم کا پابند نہیں کیا جائے گا جبکہ اگر کسی افسر کو اس نوعیت کا کوئی حکم موصول ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ چیف سیکریٹری، چیف کمشنر، آئی جی پولیس یا متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ کرے گا۔ عدالتی ہدایات کے مطابق کسی سرکاری افسر یا اہلکار کو ایسے افراد کو اسلام آباد کی جانب مارچ، ریلی یا جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت، کاروبار، تجارت، تعلیمی اداروں، طبی سہولیات، پرامن اور قانونی طور پر جائیداد کے استعمال پر منفی اثر پڑے۔
    آئی جی آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری وسائل کے استعمال پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی بھی مارچ، ریلی یا جلوس کے لیے سرکاری وسائل، عوامی فنڈز، سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگر آلات براہ راست یا بالواسطہ طور پر استعمال، فراہم یا جمع نہیں کیے جائیں گے۔ اسی طرح کسی سرکاری ملازم کو اسلام آباد کی جانب جانے والی کسی مارچ، ریلی یا جلوس میں شرکت کے لیے مجبور، ترغیب یا کسی اور طریقے سے پابند نہیں کیا جائے گا۔
    مراسلے میں آئی جی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سرکاری افسر پر دباؤ یا کسی قسم کی ترغیب کی صورت میں براہ راست رابطے کا مؤثر نظام قائم رکھا جائے، جبکہ عدالتی احکامات یا ان سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    خیبرپختونخوا پولیس نے تمام یونٹ سربراہان، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنے ماتحت تمام افسران و اہلکاروں کو بھی ان سے آگاہ کریں۔
    پولیس کے مطابق عدالتی ہدایت کے تحت کسی قسم کے جبر یا دباؤ کی شکایت درج کرانے کے لیے ٹول فری پولیس ہیلپ لائن 080000400 اور آپریشنز برانچ کا لینڈ لائن نمبر 0919210457 چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گا۔ مراسلے کی نقول رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف منسٹر خیبرپختونخوا کے دفتر، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

    Related Posts

    سال 2027ء کے گرم ترین ریکارڈ توڑنے کا شدید خطرہ

    اس طریقے کو ہفتے میں ایک بار ضرور آزمائیں، فرش آئینے کی طرح چمک اٹھے گا

    آئی آئی ٹی بامبے میں طالب علم کی خودکشی، کیمپس میں طلبہ کا شدید احتجاج

    مقبول خبریں

    سال 2027ء کے گرم ترین ریکارڈ توڑنے کا شدید خطرہ

    اس طریقے کو ہفتے میں ایک بار ضرور آزمائیں، فرش آئینے کی طرح چمک اٹھے گا

    آئی آئی ٹی بامبے میں طالب علم کی خودکشی، کیمپس میں طلبہ کا شدید احتجاج

    حادثہ: ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

    19 ستمبر   کا زائچہ: جانیں کہ ہفتے کے آخری دن کے لیے ستاروں کا کیا پیغام ہے

    بلاگ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.