Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا نے دوسرے سال بھی فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے ویزا کیوں نہیں دیا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے داخلے کا ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب عباس کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے فلسطینی حکام کے خلاف ویزا پابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن نے فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) پر امن عمل سے متعلق وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل-فلسطین تنازع کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے اور "دہشت گردی کی تعریف” کرنے میں ملوث ہیں۔
    امریکا نے گذشتہ سال بھی سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل تقریباً 80 فلسطینی حکام کے ویزے منسوخ یا مسترد کر دیے تھے۔ اس موقع پر محمود عباس کے نمائندے نے امریکی اقدام کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز معاہدے کے منافی قرار دیا تھا۔
    اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز معاہدے کے تحت امریکا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رکن ممالک کے سفارت کاروں اور نمائندوں کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کی اجازت دے۔ تاہم واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ قومی سلامتی، انتہا پسندی اور خارجہ پالیسی سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔
    گذشتہ سال محمود عباس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔ رواں سال بھی اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی جمعرات کو اس بات پر ووٹنگ کرے گی کہ آیا انھیں ویڈیو خطاب کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

    Related Posts

    ڈوبنے کے 14 واقعات ، 9 افراد ہلاک، 7 کو بچایا گیا

    اہم سفارتی پیشرفت: صدر ٹرمپ نیویارک میں خلیجی رہنماؤں سے اہم ہنگامی ملاقات کب کر رہے ہیں؟

    سترہ ستمبر 2026 کا زائچہ:   جانیں آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے

    مقبول خبریں

    ڈوبنے کے 14 واقعات ، 9 افراد ہلاک، 7 کو بچایا گیا

    اہم سفارتی پیشرفت: صدر ٹرمپ نیویارک میں خلیجی رہنماؤں سے اہم ہنگامی ملاقات کب کر رہے ہیں؟

    سترہ ستمبر 2026 کا زائچہ:   جانیں آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے

    چوتھا ون ڈے.ا نگلینڈانڈر19کوشکست: سیریزپاکستان انڈر 19 کے نام

    یورپی یونین نے کینیڈا کو ‘پہلا ایسوسی ایٹ ممبر’ بنانے کی تاریخی پیشکش کر دی، ”ٹرمپ جل گئے“

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.