راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے امریکی دفاعی پیداواری کمپنی کے وفد نے کمپنی کے سربراہ رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعدادِ کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی اور ملکی استعدادِ کار کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی ٹیکنالوجی اور تعاون کے فروغ پر گفتگو

