با اثر چودہری مبشر علی کی جانب سے چند روز قبل ایک 13 سالہ بچے سبحان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا مخبری پر گرفتار
سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے با اثر چودہری کے خلاف نوٹس لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ اور تھانہ موترہ کے علاقہ پیرو چک میں با اثر چودہری مبشر علی کی جانب سے چند روز قبل ایک 13 سالہ بچے سبحان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ موترہ کے ایس ایچ او کو مذکورہ چودہری کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تو ایس ایچ او مبین چیمہ نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ چودہری جو کہ غائب ہو چکا تھا اس کو مخبری ہونے کی بناء پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔



