آبادگاروں کی سخت گرمی کے باوجود بہت بڑی اکثریت میں احتجاجی ریلی زبردست نعرے بازی
عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
مٹھڑاؤ کینال پر ہاری آبادگار دشمن پائپ لائن منصوبے کی مخالفت شدت اختیار کرگئی آبادگاروں کی جانب سے سخت گرمی کے باوجود بہت بڑی اکثریت میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے پریس کلب کے سامنے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا
پتھورو کے قریب مٹھڑاؤ کینال پر پائپ لائن منصوبے کی آبادگاروں نے شدید مخالفت کرتے ہوئے منصوبے کو زرعی علاقوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے سخت گرمی کے باوجود ٹیل آبادگار ویلفیئر ایسوسی ایشن نارا کینال کے صدر پروفیسر یوسف راجپوت جنرل سيکريٹری حاجی زاہد نون کی قیادت میں نبی سر روڈ سے سینکڑوں افراد کے ہمراہ ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کنری پہنچی ریلی کے شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا اس موقع پر ٹیل آبادگار ویلفیئر ایسوسی ایشن نارا کینال کے جنرل سیکریٹری حاجی زاہد نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سیاسی قیادت مبینہ طور پر پبلک ہیلتھ کے راشی افسران کے ساتھ ملکر اپنے کمیشن کے چکر میں پتھورو میں پہلے سے موجود واٹر سپلائی اسکیم کو دوبارا سے راشی پبلک ہیلتھ کے افسران 30 کروڑوں روپے کی پائپ لائن اسکیم منظور کروا کر کام شروع کر دیا گیا ہے اس غیر قانونی منصوبے سے علاقے کو بنجر بنا دیا جائے گا آبادگار اور ہاری فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے آباد گار ہاری دشمن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے حاجی زاہد نون نے کہا کہ علاقے میں زرعی پانی کی پہلے ہی روٹیشن ہے کوئی نہر مہینے کوئی پندرہ اور کوئی ہفتہ سے کھلتی ہیں اس منصوبے سے ٹیل کے علاقوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اور زرعی زمینیں بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔
صدر آبادگار ویلفیئر ایسوسی ایشن نارا کینال یوسف راجپوت نے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ مٹھڑاؤ کینال پر پائپ لائن منصوبے کی آبادگار سخت مخالفت کرتے ہیں اور کسی بھی ایسےہاری و آباد گار دشمن منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا جس سے ٹیل کے کاشتکاروں کے پانی کے حق اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ منصوبے پر نظرثانی کی جائے اور ٹیل آبادگاروں کے تحفظات دور کیے جائیں۔
ریلی سے پی پی پی رہنما چوہدری انعام گوند رام امان اللہ ساند نواز نہڑی علی باجوہ، خمیسو رند، اللہ ڈنو جلبانی، منظور نون، الیاس ناصر سمیت دیگر آبادگاروں نے بھی خطاب کیا
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پتھورو کے قریب مٹھڑاو کینال پر پائپ لائن منصوبے کو فوری منسوخ کیا جائے اس غیر قانونی ہاری و آبادگار دشمن پائپ لائن منصوبے سے عام آدمی بھی متاثر ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ اس عوام دشمن منصوبے سے سب ڈویژن سامارو


