سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت اجلاس میں سرگودھا، خوشاب اور بھکر کی جاری و نئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور بعض نئی سکیموں کی منظوری دی گئی۔کمشنر نے جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے، تعمیراتی معیار، شفافیت اور فنڈز کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی مسلسل مانیٹرنگ اور رکاوٹیں فوری دور کرنے پر بھی زور دیا۔


