Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کی ہر تحصیل میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان، جنوری 2027 سے پہلا بیج پہنچے گا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے کے ڈویژن اور اضلاع کے بعد اب ہر تحصیل کی سطح پر جدید الیکٹروبس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت جنوری 2027 سے پنجاب بھر میں 1500 نئی الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔
    حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی پلان کے مطابق تحصیل الیکٹروبس سروس کا پہلا بیج جنوری 2027 میں لاہور پہنچ جائے گا، جبکہ جون 2027 تک صوبے بھر میں کل 3 ہزار الیکٹروبسیں رواں دواں ہوں گی۔ اس منصوبے کے تحت ہر تحصیل کے لیے ایک مخصوص الیکٹروبس ڈپو کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور ستمبر تک اس سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
    مختلف اضلاع اور تحصیلوں کے لیے بسوں کی تقسیم کا حتمی خاکہ بھی سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت:

    راولپنڈی (16 تحصیلیں): 219 الیکٹروبسیں

    بہاولپور (11 تحصیلیں): 215 الیکٹروبسیں

    فیصل آباد (12 تحصیلیں): 202 الیکٹروبسیں

    سرگودھا (14 تحصیلیں): 198 الیکٹروبسیں

    ملتان (9 تحصیلیں): 169 الیکٹروبسیں

    گوجرانوالہ (7 تحصیلیں): 125 الیکٹروبسیں

    گجرات (8 تحصیلیں): 122 الیکٹروبسیں

    ساہیوال (4 تحصیلیں): 87 الیکٹروبسیں

    ڈی جی خان (10 تحصیلیں): 63 الیکٹروبسیں

    اس کے علاوہ بھکر، حافظ آباد، خانیوال، چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، مری، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب اور نارووال سمیت دیگر اضلاع میں بھی اضافی بسیں فراہم کی جائیں گی۔ صوبے کے مختلف شہروں میں پہلے ہی 612 الیکٹروبسیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں جن سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ ملتان اور دیگر اضلاع میں مزید 192 بسیں چند روز میں فنکشنل کر دی جائیں گی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

    Related Posts

    پٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہوگیا

    شائی ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی،و رلڈ چیمپئن پھرچت،ویسٹ انڈیزرنز24سے کامیاب

    مقبول خبریں

    پٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہوگیا

    شائی ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی،و رلڈ چیمپئن پھرچت،ویسٹ انڈیزرنز24سے کامیاب

    گردے کے مریضوں پر صحت سے متعلق عام مشورے کیوں کارگر ثابت نہیں ہوتے؟ جانیے ماہرین کا کیا کہنا ہے

    حوثیوں کے حملے؛ پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ؛ 114 پروازیں منسوخ

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.