مدھیہ پردیش کے ساگر میں گذشتہ رات چھ افراد کی مشکوک موت سے افراتفری مچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، زہریلی شراب پینے سے پہلے بنڈہ علاقے میں چھ افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد اتوار کی دوپہر تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی۔ یہ واقعہ بنڈہ کے براج گاؤں کا ہے، جہاں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام موقعے پر پہنچ گئے ہیں اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گاؤں میں زہریلی شراب پینے کے بعد طبیعت بگڑنے سے چھ افراد کی موت کی تصدیق بنڈہ کے ایس ڈی او پی نے کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں گذشتہ کئی دنوں سے مختلف برانڈز کی غیر قانونی شراب فروخت کی جا رہی تھی، جس کی وقتاً فوقتاً محکمہ آبکاری کو شکایت بھی کی گئی تھی۔
زہریلی شراب پینے سے اب تک 12 افراد ہلاک، 25 سے زیادہ ہسپتال میں داخل

