Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی: ریلوے ملازم گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راؤرکیلا: اڈیشہ کے راؤرکیلا ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون مسافر کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں 54 سالہ ریلوے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ الزام ہے کہ ملزم نے بنگلور کے لیے کنفرم ٹرین ٹکٹ دلانے کا وعدہ کرکے خاتون کو اسٹیشن کے ایک کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت کپلیشور سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو راؤرکیلا اسٹیشن پر والو آپریٹر کے طور پر تعینات تھا۔

    گورنمنٹ ریلوے پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے اسے ملازمت سے بھی برطرف کردیا ہے اور اسے پنشن کے فوائد نہ ملنے کی بات کہی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق اڈیشہ کے نوآپڑا ضلع سے ہے۔ وہ بدھ کے روز اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ بنگلورو جانے کے لیے سفر پر نکلی تھی۔ تینوں کو ہٹیا-یشونت پور ایکسپریس کے ذریعے سفر کرنا تھا اور وہ ٹٹیل گڑھ سے ٹرین پکڑنے والی تھیں، تاہم غلطی سے وہ ایک دوسری ٹرین میں سوار ہوگئیں اور اسی روز شام کو ہٹیا پہنچ گئیں۔

    بعد ازاں انہوں نے دوسری ٹرین کے ذریعے راؤرکیلا کا رخ کیا اور جمعرات کی صبح تقریباً 9 بجے راؤرکیلا ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ بنگلور جانے کے لیے ان کے پاس کنفرم ٹکٹ موجود نہیں تھا۔ خاتون کے دونوں رشتہ دار ٹکٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گئے، جبکہ وہ اسٹیشن پر موجود رہی۔ خاتون کی شکایت کے مطابق تقریباً 11 بجے کپلیشور سنگھ اس کے پاس آیا اور اس سے ٹکٹ کے بارے میں دریافت کیا۔

    خاتون نے بتایا کہ اس نے ٹکٹ کنفرم نہ ہونے کی بات بتائی تو ریلوے ملازم نے اسے یقین دلایا کہ وہ بنگلورو کے لیے کنفرم ٹکٹ کا انتظام کرسکتا ہے۔ الزام ہے کہ وہ اسے اسٹیشن کے ایک والو روم میں لے گیا، جہاں اس نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔ خاتون کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے اسے کسی کو کچھ نہ بتانے کی دھمکی دی اور مبینہ طور پر 2 ہزار روپے بھی طلب کیے۔

    شکایت کے مطابق خاتون کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئی اور براہِ راست پولیس اسٹیشن پہنچ کر واقعo کی شکایت درج کرائی۔ شکایت ملنے کے بعد سب انسپکٹر کیلاش منڈا کی قیادت میں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے وہاں کپلیشور سنگھ کی شناخت مبینہ طور پر ملزم کے طور پر کی۔

    پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ملزم اور متاثرہ خاتون دونوں کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ خاتون کو متاثرین کی مدد کے لیے قائم ون اسٹاپ سینٹر میں رکھا گیا ہے، جبکہ اس کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا جانا ہے۔ چکرادھرپور ریلوے ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر آدتیہ چودھری نے کہا کہ ملزم کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

    Related Posts

    مرزاپور دی مووی کو سنیما گھروں میں شاندار رسپانس

    پری ڈائبیٹیز کا بڑھتا خطرہ، طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن

    عام تصاویر کو چند سیکنڈ میں عریاں بنانے کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب، بی بی اے کاطالب علم گرفتار

    مقبول خبریں

    مرزاپور دی مووی کو سنیما گھروں میں شاندار رسپانس

    پری ڈائبیٹیز کا بڑھتا خطرہ، طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن

    ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی: ریلوے ملازم گرفتار

    عام تصاویر کو چند سیکنڈ میں عریاں بنانے کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب، بی بی اے کاطالب علم گرفتار

    ناگالینڈ: ‘وندے ماترم’ گانے کو لازمی قرار دینے کے خلاف طلبہ تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت نے تحریک واپس لینے کی اپیل کی

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.