Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہندوستان اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی-20 مقابلہ، 22 ستمبر کو جاپان جائے گی ٹیم انڈیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہندوستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ملکوں کی مردوں کی ٹیمیں 22 ستمبر کو جاپان میں تاریخی ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی

    ٹوکیو: ہندوستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر ٹیم انڈیا جاپان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ملکوں کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان خصوصی ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) نے اس تاریخی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’سوزوکی کپ‘ 22 ستمبر 2026، بروز منگل، جاپان کے توچیگی پریفیکچر میں واقع سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ یہ مقابلہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیل کے ذریعے باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مقابلہ ’اسپورٹ 75‘ پہل کا پہلا قدم ہوگا۔ اس پہل کا مقصد کھیل کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر باہمی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں طے پانے والے معاہدے کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ اس تاریخی موقع کا حصہ بننے پر خوش ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان اور جاپان کی مردوں کی ٹیموں کا جاپان میں خصوصی ٹی20 انٹرنیشنل کے لیے ایک ساتھ آنا کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، کیونکہ اس کے ذریعے ٹیم انڈیا ایک ایسے ملک کا رخ کرے گی جہاں اس کھیل کی مقبولیت ابھی فروغ پا رہی ہے۔

    سائکیا نے کہا کہ یہ مقابلہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیل کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کرکٹ کو نئی جگہوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    دوسری جانب جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو افسر ناؤکی میازاکی نے ہندوستانی ٹیم کی میزبانی کو ایسوسی ایشن کے لیے تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی چیمپئن ٹیم کو جاپان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے مدعو کرنا جاپانی کرکٹ کے لیے ایک غیر معمولی لمحہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن ہندوستانی کرکٹ شائقین کے جوش و جذبے کا خیرمقدم کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے مقامی جاپانی شائقین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس تاریخی مقابلے کو دیکھنے کے لیے میدان کا رخ کریں اور اپنی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

    یہ میچ ہندوستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں کھیل کے کردار کو نمایاں کرے گا اور جاپان میں کرکٹ کو مزید مقبول بنانے کی کوششوں کو بھی تقویت دے سکتا ہے۔

    Related Posts

    مرزاپور دی مووی کو سنیما گھروں میں شاندار رسپانس

    پری ڈائبیٹیز کا بڑھتا خطرہ، طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن

    ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی: ریلوے ملازم گرفتار

    مقبول خبریں

    مرزاپور دی مووی کو سنیما گھروں میں شاندار رسپانس

    پری ڈائبیٹیز کا بڑھتا خطرہ، طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن

    ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی: ریلوے ملازم گرفتار

    عام تصاویر کو چند سیکنڈ میں عریاں بنانے کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب، بی بی اے کاطالب علم گرفتار

    ناگالینڈ: ‘وندے ماترم’ گانے کو لازمی قرار دینے کے خلاف طلبہ تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت نے تحریک واپس لینے کی اپیل کی

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.