Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 155واں اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میاں سرمد حسین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 155واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے میڈیکل اسٹورز اور ادویات کی فروخت سے متعلق مجموعی طور پر 43 کیسز کی سماعت کی گئی۔
    اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے پیش کیے گئے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ادویات کی خرید و فروخت، لائسنس، رجسٹریشن، معیار اور میعاد سے متعلق قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
    بورڈ نے بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات فروخت کرنے، ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے یا فروخت کرنے جبکہ زائد المیعاد ادویات کی فروخت کے الزامات سے متعلق 8 میڈیکل اسٹورز کے کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کی منظوری دی۔
    اجلاس میں 11 میڈیکل اسٹورز کے خلاف مزید کارروائی سے قبل ڈرگ انسپکٹرز کو ری وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، تاکہ موقع پر دوبارہ معائنہ کرکے قانونی تقاضوں کے مطابق رپورٹ پیش کی جا سکے۔
    اسی طرح 22 میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ 3 کیسز کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں سرمد حسین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ادویات کی فروخت کے حوالے سے مقررہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ، ممنوعہ اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
    اجلاس میں ڈرگ کنٹرول سے متعلق دیگر امور بھی زیرِ غور آئے اور متعلقہ افسران کو بورڈ کے فیصلوں پر مقررہ ضابطے کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    Related Posts

    سب انسپکٹر اویس ارشد بسرا  ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ تعینات

    ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن یونٹ کا اجلاس

    ڈاکو گھر میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا،ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

    مقبول خبریں

    ڈاکو گھر میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا،ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

    دو افراد قتل

    صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے وفد کا فلپائن کا مطالعاتی دورہ 

    بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    جی ٹی روڈ ڈاگئی تا پبی تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.