بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج اور ایس پی جھل مگسی کی خصوصی ہدایات جبکہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او جھل مگسی سرکل کی نگرانی میں جھل مگسی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کیے گئے مویشی برآمد کر لیے۔
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ مقدمے میں لے جائے گئے مویشی ایک مخصوص مقام پر موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن جھل مگسی نے پولیس ٹیم اور انچارج جھل مگسی کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نشاندہی کردہ مقام پر چھاپہ مارا۔
کامیاب کارروائی کے دوران پولیس نے 90 بکریاں، 03 بیل اور 09 گائیں برآمد کر لیں۔
تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے چوری شدہ تمام مویشی مالک کے حوالے کر دیئے۔
پولیس کا کہنا ہے مفرور و نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مزید کارروائیاں جاری ہیں-


