سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات، شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کامیاب طلبہ، والدین، اساتذہ اور بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت اور لگن سے سرگودھا ڈویژن کا نام مزید روشن کریں۔

