Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ چین: علی بابا کلاؤڈ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات، پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں تعاون پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ / لاہور:چین کے دورے پر موجود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی معروف ٹیک کمپنی ‘علی بابا کلاؤڈ’ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کے آئی ٹی سیکٹر، ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں گہرے تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ علی بابا کلاؤڈ گروپ کے حکام نے پنجاب میں اے آئی بیسڈ گورننس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پبلک سروسز کے لیے سٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/mns-in-china.mp4

    ملاقات کے دوران ایگریکلچر، ہیلتھ کیئر، سوشو اکنامک پروگرامز اور موسمیاتی تخمینہ (کلائمیٹ فور کاسٹ) میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم "کل کی بجائے آج ہی” ٹیکنالوجی کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس آفس قائم کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن چکا ہے، جہاں گریڈ 1 سے بچوں کو اے آئی کی تعلیم دی جا رہی ہے، اور اس کا خیال بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا تھا۔
    پنجاب ڈیجیٹل اکانومی کا لیڈر بن رہا ہے
    مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب نوجوان اور ہنر مند ورک فورس کے لحاظ سے چوتھا بڑا صوبہ ہے جو ڈیجیٹل اکانومی کے معاملے میں لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ صوبائی حکومت نہ صرف انتظامی افسران بلکہ کابینہ کے اراکین کو بھی مصنوعی ذہانت کی خصوصی ٹریننگ فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے، اور وہ اس شعبے سمیت تمام ٹیکنالوجی کے لیے چینی تعاون کا خیرمقدم کرتی ہیں۔
    علی بابا کلاؤڈ گروپ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ لی جیا پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت (MoU) کے دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی میڈیا مہمات، میڈیکل ٹریننگ اور خاص طور پر کینسر کی تشخیص اور علاج میں اے آئی کے استعمال کے لیے بھرپور تعاون فراہم کر سکتی ہے۔ پاکستان میں ڈیٹا سینٹر کے قیام پر بھی بات چیت جاری ہے۔
    پنجاب کے معاونِ خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس علی مصطفیٰ ڈار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سیف سٹی اتھارٹی، زراعت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اے آئی کا استعمال انتہائی کامیابی سے جاری ہے، جس سے گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

    Related Posts

    یمن: صدارتی محل پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

    ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہیار کا مختلف علاقوں میں آر او پلانٹس کا دورہ

    ڈسکہ میں ٹریفک حادثہ، دو کمسن بہنیں جاں بحق

    مقبول خبریں

    یمن: صدارتی محل پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

    ڈسکہ میں ٹریفک حادثہ، دو کمسن بہنیں جاں بحق

    چونڈہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    صوبائی مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ

    گورنر خیبرپختونخوا کا دیر کالونی سانحہ کے شہداء کے بچوں کیلئے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.