راولپنڈی :سرگودھا سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو ٹک ٹاک پر لائیو کام دلانے کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق اکرم نامی شخص اسے کلر سیداں میں نادرا آفس کے قریب واقع ایک فلیٹ میں لے گیا، جہاں اکرم اور توحید نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اکرم نامی شخص نے اسے ٹک ٹاک پر لائیو کام دلانے کا لالچ دے کر سرگودھا سے راولپنڈی بلایا۔
خاتون کے مطابق ملزم اسے کلر سیداں میں نادرا آفس کے قریب واقع ایک فلیٹ میں لے گیا، جہاں اکرم اور توحید نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون فلیٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور ہراسانی ناقابلِ برداشت ہے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے
راولپنڈی :ٹک ٹاک لائیو میں نوکری دلانے کے بہانے ٹک ٹاکر سے اجتماعی زیادتی

