پیانگ یانگ :شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ رہنما کم جونگ اُن نے فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق یہ فیصلے سنیچر کو کم جونگ اُن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جو مسلح افواج کی ’تشکیل نو کے منصوبوں‘ کا حصہ ہے۔

کم سونگ گی، جو کورین پیپلز آرمی کے جنرل پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ کم جونگ اُن کے دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کو سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے پولٹ بیورو کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ان تبدیلیوں کی وجہ بیان نہیں کی۔
تاہم یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیونگ یانگ گزشتہ چند ماہ سے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافے اور روس کے ساتھ دفاعی تعاون پر زور دے رہا ہے، جبکہ کورین جزیرہ نما میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
شمالی کوریا: وزیردفاع سمیت ”ٹاپ براس“ فارغ، کم جونگ ان نے کم سونگ گی کو نیا وزیر دفاع مقرر کردیا

