Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خلیق الرحمان کی زیرِ صدارت ورلڈ بینک اور جی ایف ایف مشن کا اہم اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور انورزیب خان بے نقاب نیوز

    صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کی زیرِ صدارت ورلڈ بینک اور جی ایف ایف مشن کا اہم اجلاس۔صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان کی زیرِ صدارت ورلڈ بینک اور گلوبل فنانسنگ فسیلٹی (GFF) مشن کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری مختلف صحت کے منصوبوں اور مستقبل میں صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ورلڈ بینک اور جی ایف ایف مشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری مختلف منصوبوں، بالخصوص خیبر پختونخوا ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ پروجیکٹ (KP-HCIP) اور نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام (NHSP) پر پیش رفت کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال، پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اجلاس میں خیبر پختونخوا فریم ورک فار انٹیگریٹڈ اینڈ ٹرانسفارمیٹو پرائمری ہیلتھ کیئر (KP-FIT) کے تحت آئندہ پانچ سال کے لیے بنیادی صحت کی خدمات کو مزید مضبوط بنانے اور کمیونٹی ایمبیڈڈ ہیلتھ کیئر پروگرام کے قیام کے حوالے سے مستقبل میں تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
    ورلڈ بینک اور جی ایف ایف مشن نے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کو وفاقی پلاننگ کمیشن میں KP-FIT کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں بنیادی صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے، کمیونٹی کی سطح پر صحت کی خدمات تک رسائی بہتر کرنے، نظام صحت میں گورننس کو مضبوط بنانے اور ایک مربوط و مؤثر پرائمری ہیلتھ کیئر نظام کے قیام پر زور دیا گیا۔
    صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے ورلڈ بینک اور جی ایف ایف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شعبہ صحت میں جاری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے لیے بنیادی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانا اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے مجوزہ KP-FIT پروگرام کی بروقت اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

    اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت، ورلڈ بینک اور جی ایف ایف کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ صوبے میں بنیادی صحت کے نظام میں پائیدار اصلاحات لاتے ہوئے عوام کو بہتر اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    Related Posts

    ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، 100 سے زائد چالان

    اسماء جتک کیس، مرکزی ملزم ظہور جمالزئی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا

    ڈپٹی کمشنر قلات نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا اچانک دورہ کیا

    مقبول خبریں

    سانحہ پمز، وزیراعظم نے 8 ذمہ دار افراد کی معطلی اور فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی

    پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،

    چاندی سونے کی قیمتیں گرگئیں

    پی ٹی وی کوئٹہ کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کے منتظر

    بلاگ

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.