مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا میں 12 ربیع الاول جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں دریائے کنارے واقع سینئر صحافی پریس کلب ہالا کے سرپرستِ اعلیٰ مرحوم عبدالکریم میمن کی مسجد بلال سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی ’’آقا کی آمد، مرحبا‘‘ کے نعروں کی گونج میں مہدی ہاؤس ہالا پرانی پہنچی۔
مہدی ہاؤس پر سینئر صحافی و پریس کلب ہالا کے سینئر نائب صدر رئیس مسعود مہدی، رئیس ندیم مہدی، رئیس مظہر مہدی، رئیس اشد مہدی، رئیس شعیب اور ماما غلام حسین لاہوتی سمیت دیگر رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کرنے والے ماسٹر محمد صالح اور دیگر شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا
اس موقع پر مہدی ہاؤس میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جہاں نعت خوانوں نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعتیں اور درود و سلام پیش کرکے عقیدت کا اظہار کیا۔
محفل کے اختتام پر عالمِ اسلام، ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء اور آنے والے مہمانوں میں شربت اور نیاز تقسیم کی گئی۔ بعد ازاں میلاد النبی ﷺ کی ریلی اپنے مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔



