Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران سے واپسی پر محسن نقوی کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال، امن و استحکام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب محسن نقوی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ایران کا اہم دورہ مکمل کر کے آج ہی وطن واپس لوٹے ہیں۔
    وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورت حال کے ساتھ  مختلف شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اسلام آباد، وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات۔
    خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
    مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت۔
    پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز اور ٹریننگ سے متعلق گفتگو۔
    منظم جرائم، منشیات اور… pic.twitter.com/5mxrVRSd0l

    — PTV News (@PTVNewsOfficial) August 25, 2026


    ملاقات کے دوران پولیس افسران کے باہمی پروگرامز اور تربیتی اقدامات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
    دونوں جانب سے منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
    اس موقعے پر امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کو بھی سراہا۔
    ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
    اس سے قبل پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران ایرانی صدر، سپریم لیڈر کے نمائندے سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کے بعد مکمل ہو گیا۔
    آئی ایس پی آر نے پیر اور منگل کی درمیانی شب جاری ایک بیان میں کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ دورہ جاری امریکہ – ایران تنازعے کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں پائیدار امن اور مستقل طور پر عدم استحکام کے خاتمے کے لیے راستے تلاش کرنے کے سلسلے میں کیا گیا۔
    پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر محسن نقوی کے ہمراہ پیر کی صبح تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم لیڈر کے نمائندے برائے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی، ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔
    ایرانی صدر سے ملاقات کو محسن نقوی نے ’انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا۔
    انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور میری ایران کے صدر کے ساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
    ’ہماری گفتگو میں ایران-امریکہ تنازع، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال، امن و استحکام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب محسن نقوی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ایران کا اہم دورہ مکمل کر کے آج ہی وطن واپس لوٹے ہیں۔

     

    Related Posts

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    مقبول خبریں

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.