Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گوجرانوالہ یلو لائن ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے لیے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، تین شفٹوں میں کام کرنے کا حکم ، بروقت تکمیل کی سخت ہدایات

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بڑے شہروں میں سفری سہولیات کو انقلابی رخ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ یلو لائن ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے مارچ 2027 کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ منصوبوں کی ٹائم لائن کو کسی صورت آگے نہیں بڑھایا جانا چاہیے اور شہریوں کو مزید زحمت سے بچانے کے لیے دن رات کام جاری رکھا جائے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹمز سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جہاں دونوں پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کا ڈرون فوٹیج کے ذریعے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تین شفٹوں میں عملہ تعینات کیا جائے گا۔
    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 31.5 کلومیٹر طویل گوجرانوالہ یلو لائن منصوبے پر ایک تہائی سے زائد کام تکمیل کے قریب ہے۔ اس فلیگ شپ پراجیکٹ کے اہم خدوخال درج ذیل ہیں:

    For the first time ever, Gujranwala is getting its own state-of-the-art Mass Transit System. Alhamdulillah, work is progressing at full pace to transform urban mobility and provide citizens with modern, efficient, and comfortable public transport.

    Project Progress:

    🔹Metro… pic.twitter.com/4Tj9QbJ888

    — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 29, 2026


    منصوبے میں کل 25 جدید اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں سے 2 انڈر گراؤنڈ ہوں گے۔
    ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 12 انڈر پاسز، 35 کلومیٹر طویل سروس لائن اور سگنل فری یو ٹرن تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
    یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے تحت 1233 پولز اور 552 ٹرانسفارمرز منتقل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 15 ہزار فٹ سیوریج، 12 ہزار فٹ واٹر سپلائی اور 11 ہزار فٹ گیس پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی۔
    اس کے علاوہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کے لیے 62 کلومیٹر طویل ڈرین کی تعمیر کا 40 فیصد کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔
    اجلاس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 20.3 کلومیٹر طویل اس منصوبے میں 11.1 کلومیٹر طویل اوور ہیڈ پل (بریجز) تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ اس کے تحت 15 کلومیٹر سوئی گیس لائن اور 12 بس اسٹاپس بنائے جا رہے ہیں۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سخت ہدایات کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کے دوران ماحولیات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ منصوبوں کی زد میں آنے والے درختوں کو ضائع کرنے کے بجائے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹمز میں تقریباً 5 ہزار درختوں کی کامیابی سے ری پلانٹیشن کی گئی ہے، جو کہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
    وزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کو اس دوران ہونے والی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے دن رات محنت کر کے مقررہ مدت کے اندر ان میگا پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

    Related Posts

    ٹرمپ کی خواہش  پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

    پاکپتن: پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملے کا مقدمہ، مرکزی ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج

    پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے کے قیام کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    ٹرمپ کی خواہش  پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

    پاکپتن: پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملے کا مقدمہ، مرکزی ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج

    پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے کے قیام کا فیصلہ

    پولیس ولنٹیئر پروگرام میں نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا ملزم اپنی بارات پرگرفتار

    ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، آن لائن سپلائی کے لیے تیار کردہ 20 ہزار پتنگیں برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.