Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان کا علاج یقینی بنائیں، 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :21 سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں، جن میں مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر، سنیل گاواسکر، ایڈم گلکرسٹ، کپل دیو اور اسٹیو وا شامل ہیں، نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر حکومت پر زور دیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت طبی معائنے کی تکمیل یقینی بنائی جائے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے۔
    23 اگست کو لکھے گئے خط میں سابق کپتانوں نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے طبی علاج اور فلاح و بہبود کے حوالے سے دوسری مرتبہ خط لکھ رہے ہیں۔ اس سے قبل 6 ماہ پہلے 14 سابق بین الاقوامی کپتانوں نے بھی ان کی طبی نگہداشت کے لیے اپیل کی تھی۔
    خط پر دستخط کرنے والوں کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد مزید 7 سابق کپتان بھی اس اپیل میں شامل ہوگئے ہیں۔
    سابق کرکٹ کپتانوں نے سپریم کورٹ کے مبینہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو طبی بورڈ سے معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس میں ان کے ذاتی معالجین اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی شامل ہونا تھیں۔ انہوں نے ہفتہ وار خاندانی ملاقاتوں کی مبینہ بحالی کا بھی خیرمقدم کیا۔
    تاہم سابق کپتانوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ عمران خان کو اسپتال میں مبینہ طور پر صرف چند گھنٹے رکھنے کے بعد ریاست کی جانب سے مقرر کردہ طبی ٹیم کے معائنے اور انہیں طبی طور پر فِٹ قرار دیے جانے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ اور قانونی ٹیم کا مؤقف رہا ہے کہ یہ عمل سپریم کورٹ کی ہدایات پر پورا نہیں اترتا، کیونکہ عدالت کی ہدایت کے مطابق تشکیل پانے والے طبی بورڈ کو اپنا معائنہ مکمل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
    خط میں کہا گیا، ’’ہم پاکستان کے داخلی قانونی معاملات پر فیصلہ سنانے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی یہ ہمارا اختیار ہے۔‘‘ سابق کپتانوں نے مزید کہا کہ ان کی اپیل کا مقصد انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے مطابق سلوک اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
    21 سابق کپتانوں نے حکومت پر زور دیا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق طبی بورڈ، جس میں عمران خان کے ذاتی ڈاکٹرز بھی شامل ہوں، کو ان کی صحت کا ’’مکمل اور آزادانہ معائنہ‘‘ کرنے کی اجازت دی جائے، بالخصوص دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی اطلاعات کے پیش نظر۔
    انہوں نے ہفتہ وار خاندانی ملاقاتوں پر بلا تعطل عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ طبی معائنے کے بعد تجویز کیا جانے والا کوئی بھی علاج بلا تاخیر فراہم کیا جائے۔
    سابق کپتانوں نے کہا، ’’ان کے معاملے سے متعلق قانونی اور سیاسی دلائل اپنی جگہ، لیکن عدالت کے حکم پر ہونے والے طبی معائنے کو حقیقتاً مکمل کرانا بنیادی انسانی شائستگی کا تقاضا ہے اور ہماری نظر میں یہ کوئی متنازع مطالبہ نہیں۔‘‘
    خط پر سابق کپتانوں مائیکل ایتھرٹن، الیکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، الیسٹر کک، سنیل گاواسکر، لی جرمَن، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گوور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ نے دستخط کیے ہیں۔

    Related Posts

    ایران پر امریکی پابندیوں کا متوقع اعلان :تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

    ایران کو چار دہائیوں کی جنگی تیاری نے تباہ ہونے سے بچایا، امریکی حملوں کے باوجود طویل جنگ کی صلاحیت برقرار: بھارتی فوجی ماہر

    مقررہ ٹارگٹ کے حصول پر ایس ڈی اوواپڈا دنیاپور محمد طاہر کو شیلڈ سے نوازا گیا

    مقبول خبریں

    ایران پر امریکی پابندیوں کا متوقع اعلان :تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

    عمران خان کا علاج یقینی بنائیں، 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط

    ایران کو چار دہائیوں کی جنگی تیاری نے تباہ ہونے سے بچایا، امریکی حملوں کے باوجود طویل جنگ کی صلاحیت برقرار: بھارتی فوجی ماہر

    میاں مائر میں سرکاری گلی بند، اہلِ محلہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ

        بچیوں کو بہلا پھسلا کر لے جانے کے مقدمات میں نامزدملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    بلاگ

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.