Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اتراکھنڈ میں ایس آئی آر کے نام پر مسلم ووٹروں کو ہٹانے کی درخواستیں! کانگریس کا بی جے پی پر ’ووٹ چوری‘ کا الزام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: اتراکھنڈ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران مسلم ووٹروں کے نام حذف کرنے کی درخواستوں کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی ایس آئی آر کے نام پر مسلم ووٹروں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کانگریس نے اسے ’ووٹ چوری‘ قرار دیتے ہوئے بی جے پی پر جمہوری عمل کو متاثر کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    کانگریس نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں نیوز لانڈری کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اتراکھنڈ کی 5 اسمبلی نشستوں سے ووٹروں کے نام حذف کرنے کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں دینے والے 5 افراد بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ پارٹی کے مطابق، ان درخواستوں کے ذریعے بڑی تعداد میں مسلم ووٹروں کے ناموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    نیوز لانڈری کی 21 اگست کو شائع رپورٹ کے مطابق، ریاست کی 70 اسمبلی نشستوں میں نام حذف کرنے کے لیے سب سے زیادہ اعتراضات درج کرانے والے 5 افراد بی جے پی سے وابستہ پائے گئے۔ ان افراد کی جانب سے دائر درخواستوں کی تعداد 230 سے لے کر 4855 تک رہی، جبکہ 5 میں سے 4 اسمبلی حلقوں میں جن ووٹروں کے نام حذف کرنے کی درخواست دی گئی، وہ تمام مسلم تھے۔

    رپورٹ کے مطابق، ادھم سنگھ نگر ضلع کی کِچھا اسمبلی نشست پر نام حذف کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4857 اعتراضات درج ہوئے، جن میں سے 4855 درخواستیں راجیش تیواری نامی شخص نے داخل کیں۔ رپورٹ میں انہیں بی جے پی کا بوتھ لیول ایجنٹ بتایا گیا ہے۔ ان درخواستوں کے ذریعے جن ووٹروں کے نام حذف کرنے کی سفارش کی گئی، وہ سب مسلم تھے۔ زیادہ تر درخواستوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ ووٹر پہلے ہی کسی دوسری جگہ رجسٹرڈ ہے۔

    غدرپور اسمبلی حلقے میں 1370 اعتراضات درج ہوئے، جن میں سے 670 ایک شخص چنکیت ہوریا نے داخل کیے۔ رپورٹ کے مطابق ان درخواستوں میں شامل تمام ووٹر مسلم تھے اور ہوریا کی سوشل میڈیا پروفائل پر بی جے پی میں مختلف عہدوں کا ذکر موجود ہے۔ ہوریا نے نیوز لانڈری کو بتایا کہ انہوں نے بی جے پی کے بی ایل اے-1 کی حیثیت سے ایسے ووٹروں کی فہرست تیار کی تھی جن کے نام اترپردیش اور اتراکھنڈ، دونوں ریاستوں کی ووٹر لسٹ میں درج ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    کھٹیما میں 394 درخواستوں میں سے 392 درخواستیں امت کمار پانڈے نے داخل کیں، جنہیں رپورٹ کے مطابق بی جے پی کا ضلعی نائب صدر اور بوتھ لیول ایجنٹ بتایا گیا ہے۔ نانکمّتہ میں 391 فارم-7 درخواستوں میں سے 353 ایک شخص کشور جوشی نے داخل کیں، جو خود کو بی جے پی کا بی ایل اے بتاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کی تمام درخواستیں مسلم ووٹروں کے خلاف تھیں۔ رودرپور میں نام حذف کرنے کے لیے 2818 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سب سے بڑی فہرست 230 ناموں کی تھی، جو بی جے پی سے وابستہ سنی پاسوان نے جمع کرائی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2023 کے ووٹر لسٹ مینوئل کے تحت بی ایل اے کے لیے ایک دن میں 10 سے زیادہ درخواستیں داخل کرنے کی حد مقرر تھی۔ بعد میں بعض ریاستوں میں یہ حد 50 درخواستیں یومیہ کی گئی، جبکہ رواں سال جنوری میں مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل افسر کو بھیجے گئے ایک خط میں یہ حد مکمل طور پر ختم کیے جانے کا ذکر سامنے آیا۔

    تاہم، بی جے پی نے کانگریس کے الزامات کی تردید کی ہے۔ پارٹی کے اتراکھنڈ ترجمان ونود چمولی نے نیوز لانڈری سے کہا کہ اگر کسی ووٹر کا نام غلط طور پر درج ہو یا وہ کسی دوسری جگہ بھی رجسٹرڈ ہو تو اس کے خلاف اعتراض داخل کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق اعتراضات مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر درج کیے گئے ہیں۔

    Related Posts

    ایکٹر محسن خان نے منگنی کر لی، جانیں کون ہیں ایکٹر کی لیڈی لو

      گنیش کا بڑا مجسمہ گرنے سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

    جاپان، 5.9 شدت کا زلزلہ، 23 افراد زخمی، ٹوکیو میں بلیک آؤٹ، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

    مقبول خبریں

    ایکٹر محسن خان نے منگنی کر لی، جانیں کون ہیں ایکٹر کی لیڈی لو

      گنیش کا بڑا مجسمہ گرنے سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

    جاپان، 5.9 شدت کا زلزلہ، 23 افراد زخمی، ٹوکیو میں بلیک آؤٹ، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

    آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کی ہار کا لیا بدلہ، بنگلہ دیش کو اننگ اور 51 رن سے دی شکست 

    اتراکھنڈ میں ایس آئی آر کے نام پر مسلم ووٹروں کو ہٹانے کی درخواستیں! کانگریس کا بی جے پی پر ’ووٹ چوری‘ کا الزام

    بلاگ

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.