Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راولپنڈی :شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر نو بیاہتا کو ق ت ل کردیا، لاش باتھ روم سے برآمد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :شہر راولپنڈی کے علاقے لال کرتی (تھانہ سول لائنز) میں نو ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی 45 سالہ خاتون حنا جاوید کی ان کی رہائش گاہ کے باتھ روم سے پرارسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
    پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
    پولیس رپورٹ اور تھانہ سول لائنز میں مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 20 اگست کی صبح پیش آیا۔
    مقتولہ کے بھائی کے مطابق انہیں بہن کے سسر کی جانب سے فون موصول ہوا جس کے بعد وہ موقعے پر پہنچے تو حنا کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی تھی۔
    ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق ’مقتولہ کے ہاتھ پیچھے کی جانب کپڑے سے بندھے ہوئے تھے، منہ پر کپڑا ٹھونسا گیا تھا اور گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ منہ سے خون اور جھاگ نکل رہی تھی، جس کی بنیاد پر پولیس اور مدعی کو شبہ ہے کہ تشدد کے علاوہ قتل سے قبل کوئی زہریلی یا بیہوش کرنے والی شے بھی دی گئی ہو سکتی ہے۔‘
    پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پنجاب فورانزک سائنس ایجنسی کے ذریعے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے کیمیکل اور فورانزک رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے۔
    مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’یہ واقعہ خودکشی کا نہیں بلکہ مبینہ طویل اذیت اور تشدد کے بعد کیا جانے والا باقاعدہ قتل ہے جسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ مدعی کے مطابق، مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر کی یہ دوسری شادی تھی، جبکہ ان کی پہلی بیوی بھی مسلسل گھریلو تشدد اور اذیتوں کی وجہ سے طلاق لے چکی تھی۔‘
    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
    قتولہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک الگ اور تفصیلی بیان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کی اپیل کی گئی ہے۔
    اہلِ خانہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ’مقدمے میں نامزد مقتولہ کے سسر اصغر علی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔‘
    خاندان نے پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سسر کو بلا تاخیر حراست میں لیا جائے اور واقعے میں ملوث، معاونت کرنے والے یا شواہد چھپانے والے تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فورانزک و پوسٹ مارٹم رپورٹس کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    Related Posts

    کربلا مولا کی یاد میں چپ تعزیہ (اونٹوں والا قافلہ) کا جلوس

    اسلام آباد میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: ایک ہفتے میں 400 سے زائد چالان،150 رکشے تھانوں میں بند

    سانگھڑ میں 200 خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

    مقبول خبریں

    اسلام آباد میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: ایک ہفتے میں 400 سے زائد چالان،150 رکشے تھانوں میں بند

    راولپنڈی :شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر نو بیاہتا کو ق ت ل کردیا، لاش باتھ روم سے برآمد

    کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مہنگائی عروج پر،

    دیر لوٸر  14 سالہ لڑکا دریا میں نہاتے   ڈوب گیا

    تین دن قبل لاپتا ہونے والے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.