مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کربلا مولا کی یاد میں چپ تعزیہ (اونٹوں والا قافلہ) کا جلوس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیا گیا، جس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے آنے والے ہزاروں مرد و خواتین عقیدت مندوں نے شرکت کی۔جلوس کے مختلف راستوں اور چوراہوں پر مومنین کی جانب سے نیاز، ننگر، شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں، جہاں عزاداروں اور شرکاء کی بھرپور خدمت کی گئی۔اس موقع پر مختلف مقامات پر معروف علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا، امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد پر روشنی ڈالی، جبکہ مرثیہ خوانوں نے مرثیے پیش کیے، جس سے فضا سوگوار اور عقیدت سے بھر گئی۔چپ تعزیہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس کے علاوہ اسپیشل برانچ، ڈی آئی بی، سی آئی سی پولیس اور الحسینی اسکاؤٹس کے رضاکاروں نے فرائض انجام دیے۔ جلوس کے روٹس پر پولیس اہلکار اور رضاکار تعینات رہے، جبکہ شرکاء کے لیے پانی، نیاز ننگر اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات بھی کیے گئے۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مخدوم غلام حسین امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں عزاداروں نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

