Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: ایک ہفتے میں 400 سے زائد چالان،150 رکشے تھانوں میں بند

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سی ٹی او کائنات اظہر خان کی زونل ڈی ایس پیز کو روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری

     

    اسلام آباد:(رپورٹ حاجی شفیق)

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے رکشوں کے خلاف ایک خصوصی اور سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر رورل علاقوں سمیت مختلف اہم مقامات پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 400 سے زائد رکشہ ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ غیر قانونی طور پر دائرہ اختیار میں داخل ہونے والے 150 سے زائد رکشے مختلف تھانوں میں بند کر دیے گئے ہیں۔
    اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات اور سخت احکامات
    ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کی اہم شریانوں بشمول ایکسپریس وے، کرنل شیر خان ایونیو، مری روڈ، سیونتھ ایونیو اور نائنتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں تاکہ غیر قانونی داخلے کو روکا جا سکے۔
    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان نے تمام رکشہ ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مقررہ روٹس اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور غیر قانونی داخلے سے گریز کریں۔ انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اس بلاامتیاز کارروائی کا بنیادی مقصد شہریوں کو سڑکوں پر حادثات سے محفوظ رکھنا اور دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو منظم بنانا ہے۔
    ایک طرف جہاں غیر قانونی رکشوں کے خلاف قانونی شکنجہ کسا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ شہریوں اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے روشناس کرانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بیداری مہم بھی چلا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4 پر خصوصی پروگرامز کے ذریعے بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    Related Posts

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    مقبول خبریں

    نواز شریف کا فیصل آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    ملتان میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات،

    غزہ سے آنے والی 4 پتنگوں نے اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگوادیں؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

    شرارت یاغفلت، نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ریلوے ٹریک پر کھڑی کردی مال گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    بلاگ

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.